آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام فواد چوہدری

ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک July 25, 2021
آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، فواد چوہدری فوٹو : فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے انتخابات جاری ہیں، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں