خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں دوبارہ اضافہ

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے 221 مریض زیر علاج ہیں


شاہدہ پروین July 29, 2021
اسپتالوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی آمد جاری ہے فوٹو: فائل

لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت خیبر پختونخوا کے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ہیں جہاں کورونا کے 710 مختص بیڈز میں سے 221 پر کورونا کے مریض داخل کئے گئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے 86 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 74 مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 106 میں سے 61 بیڈز پر اس وقت مریض موجود ہیں۔

تینوں اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ایچ ایم سی میں 17، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 12 اور ایل آر ایچ میں 3 مریض وینٹی لٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

اسی طرح اسپتالوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی آمد بھی جاری ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک روز میں 9 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں