پٹرول اور مٹی کا تیل پھر مہنگا نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی قیمت ایک روپے71 پیسے اضافے سے 119 روپے 80پیسے فی لیٹر ہوگئی۔


Numainda Express August 01, 2021
مٹی کا تیل 35پیسے لیٹر مہنگا ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 35پیسے فی لیٹر سے ایک روپے 71 پیسے اضافے تک اضافہ کردیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

وزرات خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 35پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت87.14 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر87.49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے البتہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پندہ روز کیلیے کیاگیا ہے قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہو گیا ہے جو15 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں