جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی قابل تعریف ہے وزیراعظم

410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم ہے، عمران خان


APP August 01, 2021
410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے جولائی میں410ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کی ہدف سے تقریبا 22 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں سے پائیدار معاشی نمو اور بحالی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں