اداکار احسن خان اور ریشم نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کی خوشیاں دوبالا کردیں

یہ بچے پھول ہیں جنہیں مرجھانا نہیں چاہیے،عرصہ دراز سے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کیلیےمیدان میں ہوں، اداکارہ ریشم


Khabar Nigar August 04, 2021
یہ بچے پھول ہیں جنہیں مرجھانا نہیں چاہیے،عرصہ دراز سے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کیلیےمیدان میں ہوں، اداکارہ ریشم(فوٹو:ایکسپریس)

ISLAMABAD: فلم اسٹارریشم اور اداکار احسن خان تھیلسیمیا اور ہیموفلیلیا کے مریض بچوں کا غم بانٹنے کے لیے ان کے پاس جا پہنچے، بچوں میں تحائف اورپھل تقسیم کیےاور سیلفیاں بھی بنائیں، جب کہ احسن خان نے مریض بچوں کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمید فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جوہر ٹاﺅن لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلسیمیا اور ہیموفلیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ ایڈمسٹریٹر کرنل(ر) افتخار حیدر نقوی اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی فلم اسٹار احسن خان اور اداکارہ ریشم تھیں جنہوں نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور بچوں میں تحائف اور پھل تقسیم کیے، جب کہ اداکار احسن خان نے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔ فلمی ستاروں کو اپنے درمیان موجود پا کر مریض بچوں میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہااور انہوں نے اداکاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

اس موقع پر اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ یہ بچے پھول ہیں جنہیں مرجھانا نہیں چاہیے، میں عرصہ دراز سے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے میدان میں ہوں، مریض بچوں کے علاج کے لیے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے۔ اداکار احسن خان نے کہا کہ یہ بچے ہمارے کل کا روشن مستقبل ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں انہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں