ایف بی آر سے نااہلی بدعنوانی اور مس کنڈکٹ پر 29 اہلکار فارغ

  برطرف شدگان میں گریڈ 20 کا 1 ،19 کے 2، 18 کے 4 اور گریڈ16 کے 15 افسران بھی شامل۔


Shahbaz Rana August 06, 2021
برطرف شدگان میں گریڈ 20 کا 1 ،19 کے 2، 18 کے 4 اور گریڈ16 کے 15 افسران بھی شامل۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نااہلی، بدعنوانی اور مس کنڈکٹ پر 29اہلکاروں کو ملازمت سے برخواست کردیا جن میں 7 افسران بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی بدعنوان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی مہم جو ایک سال قبل تک صرف نچلے درجے کے ملازمین تک محدود تھی، اس کا دائرہ کار ہیڈکوارٹر ہی کے اندر سے مزاحمت کے باوجود ہائی رینک افسران تک وسیع ہوگیا ہے۔ ایف بی آر کے حکام نے ڈسپلنری کیسز پر کسی قدر پیش رفت شروع کردی ہے۔ ان میں سے کچھ بااثر اہلکاروں کے کیسز 8 سال سے التوا میں تھے۔

ایف بی آر کے ڈیٹا سے ظاہر ہے کہ گذشتہ برس جولائی سے اب تک29 اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے جن میں گریڈ 20 کا 1 ،گریڈ 19 کے 2،گریڈ 18 کے 4 اور گریڈ16 کے 15 افسران بھی شامل ہیں۔ برطرف شدہ ملازمین میں نچلے درجے کے 7 اہلکار بھی شامل ہیں، جنھیں ان کے متعلقہ سربراہوں نے برطرف کیا تھا۔

مذکورہ اہلکاروں نے ایف بی آر کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد بختیار سے اپیل کی تھی، تاہم ان کی اپیلیں مسترد ہوگئی تھیں۔ بیشتر کیسوں میں اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور نااہلی کے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔

ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق گریڈ 21کا ایک، گریڈ 20 کے 5، گریڈ 19 کے 9، گریڈ 18 کے 10، گریڈ 17 کے 11 اور گریڈ 16 کے 120 برطرفی کیس حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں