خیبرپختونخوا دیگر محکموں میں تعینات اساتذہ کو واپس محکمہ تعلیم بھیجنے کا فیصلہ

وزیر اعلی نے محکمہ اعلی تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک August 06, 2021
وزیر اعلی نے محکمہ اعلی تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لے لیا

MUZAFFARABAD: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلی تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے ایک اور احسن اقدام اٹھالیا۔

وزیر اعلی نے محکمہ اعلی تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات لیکچرز اور پروفیسرز کو تین دنوں کے اندر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے کہا کہ لیکچررز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں انتظامی عہدے چلانے کے لئے نہیں، وہ جس مقصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے، ان کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے، اساتذہ کی دیگر محکموں میں تعیناتی کا عمل مستقل طور پر بند کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔