مبشر قتل کیس سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف انکوائری

وزیراعلی کی سیکورٹی کے دوران بلیو بک کے ایس او پیز فالو نہیں کیے گئے۔


ویب ڈیسک August 10, 2021
وزیراعلی کی سیکورٹی کے دوران بلیو بک کے ایس او پیز فالو نہیں کیے گئے۔

MUZAFFARABAD: صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کے قتل کے معاملے میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز ندیم عباس ، ایس پی آپریشنز کینٹ صاعد عزیز، ایس پی سیکورٹی نے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ انکوائری میں ڈی ایس پی ڈیفنس اور ایس ایچ او ڈیفنس سی نے بھی پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائے۔ اگلے مرحلے میں سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلی افسران کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی کی سیکورٹی کے دوران بلیو بک کے ایس او پیز فالو نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر کے قتل کے کیس میں مزید انکشافات

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دے دیا جس کی سربراہی ڈی آئی جی رینک کے افسر کریں گے۔ تحقیقاتی کمیشن واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گا۔ لاہور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سمیت پانچ افسران نے کمیشن کے سامنے بیانات ریکارڈ کروادیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مبشر کھوکھر کے قتل کے ملزم سے سنسنی خیز انکشافات

پولیس تفتیش کاروں نے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا جس کی بابر سے تحقیقات جاری ہیں۔ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن نے بابر نامی شخص کو گرفتار کیا۔ سی آئی اے کی حراست میں موجود ملزم عمر نے دوران تفتیش بابر کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر نے مجھے شادی ہال کا راستہ سمجھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔