لکی گروپ کو پاکستان میں سام سنگ موبائل بنانے کا اجازت نامہ جاری

موبائل ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پلانٹس سے پاکستان میں صارفین کو نیا روزگار اور کم قیمت موبائل فون سیٹوں کی فراہمی ممکن ہوگی


Business Reporter August 10, 2021
موبائل ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پلانٹس سے پاکستان میں صارفین کو نیا روزگار اور کم قیمت موبائل فون سیٹوں کی فراہمی ممکن ہوگی (فوٹو : انٹرنیٹ)

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021ء کے تحت، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو کورین موبائل ساز کمپنی سام سنگ کے موبائل کی تیاری کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مذکورہ کمپنی نے کراچی میں سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دی تھی۔

پی ٹی اے کی طرف سے اب تک 25 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دے دی گئی ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ موبائل نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گے، بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ملنا ایک اہم کام یابی ہے، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فون سیٹ کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں