دھابیجی میں 4 روز سے بجلی بند پانی کا بھی بحران شہری سراپا احتجاج

چندنادہندہ صارفین کی وجہ سےپورےعلاقےکی بجلی منقطع کرنے پر شہریوں کا شدید احتجاج، کے الیکٹرک کیخلاف عدالت جانے کا اعلان


Express News Desk January 27, 2014
4 سو کے قریب میٹر صارفین ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

دھابے جی میں 4 روز سے بجلی بند، کاروبار زندگی مفلوج، علاقے میں پانی کا شدید بحران، شہریوں کا احتجاج، سندھ ہائی کورٹ جانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے غریب آباد مارکیٹ دھابے جی میں چند نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے 4 روز قبل پورے علاقے کی بجلی ہی کاٹ دی گئی تھی، کے الیکٹرک کے آفیسر مظہر شر نے بتایا کہ نادہندگان کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے جانے پر جی ایم کے الیکٹرک کی ہدایت پر علاقے کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ غریب آباد مارکٹ میں نادہندگان کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ 4 سو کے قریب میٹر صارفین ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کررہے ہیں۔

 photo 2_zpsc3269601.jpg

ادارے نے بجلی منقطع کرکے ساتھ ہی علاقہ مکینوں پر یہ شرط بھی لاگو کردی ہے کہ علاقہ مکین خود نادہندگان سے واجبات وصول کراکر دیں گے تو ہی علاقے کی بجلی بحال کی جائے گی، جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ظلم پر اتر آئی ہے اور مذکورہ ادارے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دوسری جانب گزشتہ 4 روز سے بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی کا بھی شدید بحران ہے، گھروں اور مساجد میں پانی نہ ہونے کے باعث شہریوں اور نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں