ٹنڈوالٰہیارسیکڑوں بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم

گھروں سے غائب بچوں کو قطرے نہیں پلاسکے، ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد


Nama Nigar January 27, 2014
مجموعی طورپر 142 بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیا رمیں اس مرتبہ بھی سہ روزہ پولیو مہم کے دوران سیکڑوں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سہ روزہ پولیو مہم میں ٹنڈوالہیار میں تعلقہ چمبڑ میں 41، جھنڈو مری میں40 اورٹنڈوالٰہیار میں61 بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے نہ پلائے جاسکے، مجموعی طورپر 142 بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔

 photo 3_zps5a65c26f.jpg

ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد ملہانو اور ضلعی فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر انور قادر میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ ضلع میں سہ روزہ پولیو مہم کے دوران گھر گھر جانیوالی ٹیمیں ہر گھر ، ہر علاقے، ہر یوسی میں پہنچی تھیں لیکن جو بچے اپنے گھروں ، علاقوں یا شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ان بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں