پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کا ہمیں زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے نرما

بھارتی فلموں سے سینما انڈسٹری کو فروغ ملا ان کی نمائش کیخلاف نہیں ہوں


Cultural Reporter January 27, 2014
بھارتی فلموں کی نمائش سے صرف ایک مخصوص طبقہ کو فائدہ ہو رہاہے ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلمسازی کا ہمیں زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے صرف ایک مخصوص طبقہ کو فائدہ ہو رہاہے مگر اگر دونوں ممالک میں کو پروڈکشن شروع ہوجائے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

 photo 6_zps23cd348f.jpg

نرما نے کہا کہ میں بھارتی فلموں کی نمائش کے بالکل خلاف نہیں بلکہ ان کی نمائش سے سینما انڈسٹری کو فروغ ملا ہے، سینمائوں میں فلمیں دیکھنے کا رواج دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اب ہمیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاک بھارت کو پروڈکشن کرنے کی منصوبہ بندی کریں ۔ اگر ایسا ہوجائے تو ہمارے تکنیک کاروں کو جدید فلم میکنگ کے بارے میں تربیت ملے گئی اور پھر اس کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ تک بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نرما نے کہا کہ فلم میکنگ میں نئے آنیوالے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں