کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری

پی آئی اے نے فلائٹ اورایئروردیننس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دورکردئیے


طالب فریدی August 12, 2021
پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن کینیڈا کیلئے برقرار رکھا ہوا ہے۔

کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔

کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل معملات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دے دیا۔ پاکستان پر یورپی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پی آئی اے کا علیحدہ سے آڈٹ اگست 2020 میں کیا آڈٹ کینیڈاٹرانسپورٹ کے فارن آپریشن ڈویژن ایئروردیننس نے مکمل کیا۔ پی آئی اے نے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کردئیے۔

گزشتہ سال میں پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کو بڑھایا ہے امید کی جاتی ہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی اس کارکردگی کو برقرار رکھے گی، کینیڈاٹرانسپورٹ کینیڈا ٹرانسپورٹ نے آڈٹ بین القوامی شہری ہوابازی کے ادارے اکاو کے مخصوص ایئروردی نیس عناصر و مروجہ قواعد کے تحت کیا اس سے قبل ائیٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ (IOSA) پہلے ہی پی آئی اے کو 2023 تک آپریشنل سیفٹی سرٹیفیکیٹ جاری کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن کینیڈا کیلئے برقرار رکھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں