گاڑیوں کی فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ

800 سی سی گاڑی کی فروخت ٹاپ پر رہی، جولائی میں اس گاڑی کی فروخت میں 403 فیصد ہوا


Ehtisham Mufti August 13, 2021
800 سی سی گاڑی کی فروخت ٹاپ پر رہی، جولائی میں اس گاڑی کی فروخت میں 403 فیصد ہوا (فوٹو : فائل)

چھوٹی گاڑیوں پر دی گئی رعایت کے سبب رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آٹو مائل انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت 91 فیصد تک بڑھ گئی۔ جولائی 2021ء کے دوران مجموعی طور پر29 ہزار 593 گاڑیاں اور 19 ہزار 173 آٹو موبائل یونٹ فروخت ہوئے۔

جولائی 2021ء کے دوران مسافر کار کی ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں 79 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 104 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہوا۔

اسی مدت جولائی میں پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور اس کی ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں 403 جبکہ سالانہ بنیادوں پر 164 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جولائی 2021ء میں 800 سی سی پیسنجر کار کے 7060 یونٹ فروخت ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت بھی 95 فیصد اضافے کے ساتھ 4249 یونٹ رہی تاہم اس کے برعکس جولائی 2021ء میں ٹرکوں کی فروخت میں 9 فیصد کی واقع ہوئی اور صرف 320 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء سے سست رفتار معاشی و کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے آٹو موبائل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں