مہنگائی میں 061 فیصد اضافہ6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،27 کی مستحکم رہیں، ٹماٹر، چکن، آلو، گھی مہنگے ہوئے، پاکستان بیوروبرائے شماریات


APP August 14, 2021
18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،27 کی مستحکم رہیں، ٹماٹر، چکن، آلو، گھی مہنگے ہوئے۔ فوٹو : فائل

ہفتہ رفتہ کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ،27 کی قیمتوں میں استحکام اور 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جب کہ قیمتوں کے حساس اشاریہ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.61 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی طرف سے ملک میں افراط زر کے حوالہ سے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 12 اگست 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلا، انڈے، پیاز، دال مونگ، ایل پی جی اوردال مسورشامل ہیں۔

کیلا 3.82 فیصد، انڈے 1.76 فیصد، پیاز 1.72 فیصد، دال مونگ 1.32 فیصد اوردال مسور کی قیمت میں 0.37 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ ٹماٹر 37.47 فیصد، چکن 9.21 فیصد، لہسن 4.45 فیصد، آلو 1.31 فیصد، بناسپتی گھی(ڈیڑھ کلو1.16 )فیصد اورگڑ کی قیمت میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا۔

سالانہ بنیادوں پرآلو کی قیمت میں 21.80 فیصد اوردال مونگ کی قیمت میں 20.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ سب سے کم یعنی 17,732روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے 0.65فیصد کااضافہ ریکارڈکیا۔

17,733 روپے سے لیکر22,888 روپے، 22,889 روپے سے لیکر29,517 روپے، 29,518 روپے سے لیکر44,175 روپے، 44176 روپے اوراس سے زیادہ ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.69 فیصد، 0.65 فیصد، 0.64 فیصد اور0.56 فیصد کااضافہ ہوا۔

20 کلو آٹے کاتھیلہ عام مارکیٹ میں 1133.53 روپے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر950 روپے کا ہے، ٹوٹا باسمتی چاول 11.78 فیصد، دال مسور17.31 فیصد، دال چنا 1.25فیصد، چینی 19.44 فیصد، من پسند گھی 9.40 فیصد، گھی ہانڈی 9.84 فیصد، دال چنا وائیٹ 21.93 ، سپرباسمتی 10.02 فیصد اورسیلا چاول عام مارکیٹ سے 8.18 فیصد کم قیمت پرفروخت ہو رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں