پی آئی اے کی کابل کے لیے پروازیں غیرمعینہ مدت تک ملتوی

مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہیں، پی آئی اے حکام


Bilal Ghori August 16, 2021
قومی ایئر لائن کا کابل میں موجود عملہ فعال ہے، پی آئی اے انتظامیہ فوٹو: فائل

LONDON: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال، عملے کی غیر موجودگی اور رن وے پر لوگوں کے بے پناہ ہجوم کے باعث اپنا آپریشن بند کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ائی اے حکام نے کابل آپریشن بند کرنے کا فیصلہ پاکستانی وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہیں۔

اس سے قبل پی آئی اے نے کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھام ان 3 پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے نکالا جانا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں