ایکسپورٹرز کو رعایت نرخوں پر آر ایل این جی اور بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری

وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس، صنعتی اور نان ٹی او یو صارفین کےلیے یکم جولائی تا31 دسمبر12.96روپے یونٹ پیکیج کی منظوری


Business Reporter August 16, 2021
وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس، صنعتی اور نان ٹی او یو صارفین کےلیے یکم جولائی تا31 دسمبر 12.96 روپے یونٹ پیکیج کی منظوری (فوٹو : انٹرنیٹ)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی اور بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملکی برآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی اور بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی اور بجلی کی فراہمی رواں مالی سال بھی جاری رہے گی۔

اجلاس میں صنعتی اور نان ٹی او یو صارفین کے لیے یکم جولائی تا 31 دسمبر 12.96 روپے یونٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صنعتی اور نان ٹی او یو صارفین کے لیے اضافی یونٹ استعمال کرنے پر یہ پیکیج دیا گیا تھا۔

ای سی سی نے مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے معاملات دیکھنے کے لیے سب کمیٹی قائم کردی، پنجاب، سندھ، کے پی میں ٹیوب ویلز صارفین سے جی ایس ٹی کی عدم ادائیگی کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا جو آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں