لاہور میٹرو بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کا دوسرا دن شہریوں کو مشکلات کا سامنا

مطالبات کی منظوری پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے، ڈرائیورز کا موقف


میٹرو بس دستیاب نہ ہونے کے باعث شہری مہنگی سواری استعمال کرنے پر مجبور ہیں فوٹو: فائل

میٹرو بس ڈرائیوروں کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز میٹرو بس کے ڈرائیوروں نے بونس، گریجویٹی اور تجربے کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی تھی جو دوسری روز بھی جاری ہے، ہڑتال کی وجہ سے میٹرو بس سروس بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہری میٹرو بس دستیاب نہ ہونے کے باعث رکشہ اور ٹیکسی کی مہنگی سواری استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب ماس ٹرانزت اتھارٹی کی کنٹریکٹر کمپنی البیراک کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب البیراک کمپنی کا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ ختم ہورہا ہے ،جس کی وجہ سے ہم نے کمپنی سے بونس ،گریجویٹی اور تجربے کے سرٹیفکیٹس کا مطالبہ کیا، کئی روز گزر گئے لیکن کمپنی نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک میٹروبس سروس بند رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔