کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو کاروں سمیت غیر ضروری سامان کی درآمد میں اضافہ روکیں وزیر اعظم

 سرمایہ کاری ، برآمدات تخمینوں سے کم، درآمدات زیادہ ،بلندشرح سود ، روپے کی قدر میں کمی نے ترقی نہیں کرنے دی۔


Shahbaz Rana August 19, 2021
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے قرض لیں،معاشی ٹیم کا اجلاس ، پودوں ، مشینری کی درآمدمیں اضافے پر اطمینان ۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کوہدایت کی ہے وہ کاروں سمیت غیر ضروری سامان کی درآمدمیں اضافہ روکے کیونکہ ان کی حکومت کو رواں مالی سال 70 ارب ڈالر کی متوقع درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بے قابو چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو غیر ملکی آمد اور اخراج کی ماہوار حیثیت پرآگاہی دی گئی۔ اس ملاقات کے 2شرکا نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا بات چیت زیادہ تر ان تجارتی اعداد و شمار پر مرکوز رہی جو مالی سال کے پہلے مہینے میں بہت صحت مند نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور برآمدات جولائی کے حکومتی تخمینوں سے کم لیکن درآمدات زیادہ رہیں۔

وزیراعظم نے پودوں اور مشینری کی درآمدمیں اضافے پر اطمینان ظاہر کیا لیکن انہوں نے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کو درآمدات میں اضافے پر چوکس رہنے کو کہا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام بیرونی آمد اور اخراج سے متعلقہ اشاریوں کی نگرانی یقینی بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 90 ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے لیکن اسے 88 ارب ڈالر کی آمد کی امید ہے جس میں غیر ملکی قرضے بھی شامل ہیں جن میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت 1.8 ارب ڈالراورآئی ایم ایف کے علاوہ 14.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایایہ غور کیا گیاکہ غیر ضروری اشیاء کی درآمد روکنے کیلئے درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ کرنا چاہیے لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے دوبرسوں کے دوران درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹیوں کا نفاذ ، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور نان ٹیرف رکاوٹوں کا استعمال کیاگیا۔

وزیراعظم نے استفسار کیا گاڑیوں کی درآمد کیوں بڑھ رہی ہے ؟جس پرمشیر برائے تجارت نے کہا مجموعی درآمدات میں اس کا حصہ زیادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں