پاکستانی سفیر کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 19, 2021
ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور: افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات

گزشتہ روز طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے بھی عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا

طالبان کے برتاؤ اور رویے میں لچک کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ سیاسی مفاہمتی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور افغانستان میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں