فینسی مرغیاں پالنے کا رجحان شہری لاکھوں کمانے لگے

شامو نسل بھی مقبول، ایک پرندے کی قیمت 70 ہزارسے ڈھائی لاکھ ہے۔


آصف محمود August 22, 2021
پہلے شوقیہ چند مرغیاں خریدیں، اب ایک چھوٹا برڈ فارم بن چکا ہے، دانش۔ فوٹو: فائل

ملک میں کورونا وبا سے ایک طرف کئی کاروبار متاثرہوئے ہیں، وہیں فینسی مرغیوں کی فارمنگ کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔

شہری رنگ برنگی اور خوبصورت مرغیوں سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ان میں پہلوان قسم کے مرغ بھی شامل ہیں جنہیں شامو کہا جاتا ہے۔ اس ایک پرندے کی قیمت 70 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہے، ان مرغیوں کا چوزہ 20 ہزار روپے جبکہ انڈا 10 ہزار روپے تک میں ملتا ہے۔

مناواں کے رہائشی 23 سالہ نوجوان دانش نے چندماہ پہلے شوقیہ طور پر چند ہزار روپے میں فینسی مرغیاں خریدیں اب ا ن کے پاس چھوٹے سے برڈفارم میں لاکھوں روپے کے شامونسل کے مرغے، مرغیاں ہیں۔

دانش کاکہنا ہے غیرملکی مرغیوں کی 85 اقسام ملک میں مقبول ہو رہی ہیں۔ فریال اعظم نے بتایا ان کے پاس دیسی مرغ اورمرغیاں اور فینسی پرندے ہیں۔ اب یہ فینسی مرغے، مرغیاں لیں گے۔ جاسم ظفر کاکہنا ہے کہ وہ مزید فینسی مرغ، مرغیاں خریدیں گے۔ یہ بہت منافع بخش فارمنگ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں