حیران ہیں الطاف حسین کی کس بات کااعتبار کریں پرویز رشید

مفاہمت بھری دعوت کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ انکی طرف سے عداوت بھرا پیغام مل گیا۔


Sana News September 10, 2012
مفاہمت بھری دعوت کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ انکی طرف سے عداوت بھرا پیغام مل گیا، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر پرویزرشیدنے میاں محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گذشتہ روز کی گفتگو ۔

ناروا قراردیتے ہوئے کہا کہ ابھی دو تین روز قبل ایم کیو ایم کے وفد نے سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کی خواہش کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی اور خیرسگالی کے فروغ کے لیے نائن زیرو آنے کی دعوت بھی دی۔اس ملاقات کے لیے خود الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) سے درخواست کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) خود بھی یہ سمجھتی ہے کہ ملک کو درپیش سنگین داخلی اور خارجی مسائل کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتوںمیں محاز آرائی اورکشیدگی کی بجائے بہتر تعلقات کار ہوں۔

اسی جذبے کے تحت بعض تحفظات کے باوجود ہم نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی لیکن ابھی الطاف حسین کی مفاہمت بھری دعوت کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ گزشتہ روز ان کی طرف سے عداوت بھرا پیغام مل گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ قائد تحریک کی کس بات کا اعتبار کریں؟ حالیہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس پر ہمارا موقف اصولی ہے جس پر سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسمبلیوں کی موجودگی میں آرڈی ننسوں کے ذریعے قانون سازی یا فیصلے مسلط کرنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں