خیبرپختونخوا میں کورونا کے بعد مرض ڈینگی نے بھی ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس بونیر سے رپورٹ ہوئے ہیں


شاہدہ پروین August 25, 2021
خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے، محکمہ صحت فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں کورونا کی وبا کے بعد ڈینگی نے بھی ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں برس جنوری سے اگست کے دوران خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں مشتبہ ڈینگی کے 821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں 115 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ صرف رواں ماہ میں اب تک 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں برس کے آٹھ ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بونیر سے 383 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح بٹگرام سے ڈینگی کے مشتبہ 199 کیسز، خیبر 131،مانسہرہ 58،درہ 25،باجوڑ 6،ہری پور 14،مردان 2،مہمند، سوات و ہنگو سے ایک ایک متاثرہ کیس سامنے آیا ہے۔ تاہم صوبے میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی ڈینگی مچھر نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی 11 ڈینگی کے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ۔جن میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان مریضوں میں ڈینگی مرض کے متاثرہ 7 مرد اور 4 خواتین اس وقت داخل ہیں، زیادہ تر کیسز کا تعلق یونیورسٹی ٹاون کے ملحقہ علاقوں دانش آباد، سفید ڈھیری،ریگی اور اکیڈمی ٹاون سے بتایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔