خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 70 ہو گئی ہے


شاہدہ پروین August 26, 2021
پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں زیرعلاج تھے فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر ظاہر شاہ کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبر میڈیکل کالج پشاور سے کمیونٹی میڈیسن سے ریٹائرڈ پروفیسر تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کورونا وارڈ میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی اور وہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 108 ہو گئی ہے، جن میں 70 ڈاکٹرز شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں سے چند ہی کو شہدا پیکیج مل سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں