اجناس اور چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی سطح پر اجناس اور ڈالر کی قدر میں تیزی کے اثرات ہول سیل مارکیٹ پر ظاہر ہو رہے ہیں، عبد الرؤف ابراہیم


Business Reporter August 27, 2021
عالمی سطح پر اجناس اور ڈالر کی قدر میں تیزی کے اثرات ہول سیل مارکیٹ پر ظاہر ہوں رہے ہیں، عبد الرؤف ابراہیم . فوٹو : فائل

ہول سیل مارکیٹ میں اجناس اور چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

چیئرمین ہول سیلرز ایسو سی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی ایکس مل قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہوا جس سے سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت 102 روپے کلو ہوگئی جب کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 103 روپے کلو کی ریکارد سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ہول سیلرز ایسو سی ایشن نے مزید بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا 120 سے بڑھ پر 135 روپے کلو، ماش کی دال 180 سے بڑھ کر 220 روپے کلو ہوگئی۔

عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہول سیل مارکیٹ میں دیگر اجناس میں کالا چنا 108 سے بڑھ کر 120 روپے کلو جبکہ کالی مرچ 700 سے بڑھ کر 825 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی جب کہ دار چینی کی قیمت 475 سے بڑھ کر 600 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، چیئرمین ہول سیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر اجناس اور ڈالر کی قدر میں تیزی کے اثرات ہول سیل مارکیٹ پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں