پاکستانی نوجوان زین اشرف نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

نوجوان نے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کیا


آصف محمود August 28, 2021
نوجوان نے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کیا

پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ پاکستان لے آئے۔

آئی ایس ڈی بی اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے چاربراعظموں کے 57 اسلامی ممالک میں سے پہلی بارپاکستانی نوجوان کوایوارڈ سے نوازاگیا ہے، زین اشرف مغل کاکہنا ہے آئی ایس ڈی بی کا پہلا ایوارڈ امریکہ، دوسرا پاکستان نے جیتاہے، 32 سالہ اسلامی معاشی تاریخ میں پہلی بار ایوارڈ پاکستان کے نام ہوا ہے۔

زین اشرف مغل نے کورونا کے دوران ہزاروں خاندانوں کومعاشی طورپراپنے پاؤں پرکھڑاکرنے کے لئے کام کیا جب کہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے والے ہزاروں بچوں کو واپس سکولوں میں بھجوایاہے۔

زین اشرف کامن ویلتھ، چیمپئن آف چینج ایوارڈز حاصل، فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں شامل ہیں جب کہ وہ پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کے ممبر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں