پاکستانی ٹرانس جینڈرکی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

فخر ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سے خواجہ سراؤں کی نمائندگی کررہی ہوں، ٹرانس جینڈرجنت علی


آصف محمود August 29, 2021
فخر ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سے خواجہ سراؤں کی نمائندگی کررہی ہوں، ٹرانس جینڈرجنت علی ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستانی ٹرانس جینڈر نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے مسائل اوران کے حل سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ٹرانس جینڈرجنت علی کوپن ہیگن میں ہونیوالی ہیومن رائٹس کانفرنس میں شرکت کی اورپاکستان میں ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے مسائل اوران کے حل سے متعلق حکومتی اقدامات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

ناروے میں موجود ٹرانس جینڈرجنت علی نے ٹیلی فون پرایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے لئے فخرکی بات ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سے خواجہ سراؤں کی نمائندگی کررہی ہیں، کانفرنس میں دنیاکے مختلف ممالک سے ہیومن رائٹس کے لئے کام کرنیوالی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ مرکزی تقریب میں ڈنمارک کے شاہی جوڑے نے بھی شرکت کی۔



جنت علی نے بتایا کہ انہوں نے کانفرنس میں پاکستان میں خواجہ سراؤں کو ووٹ اورشناختی کارڈکاحق ملنے سمیت جائیدادمیں حصے، مختلف شعبوں میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی پربات کی ہے تاہم یہاں خواجہ سراؤں کے ساتھ اب بھی جونارواسلوک کیاجاتاہے اورانہیں جن مشکلات کاسامناہے اس پہلوپربھی بات کی گئی۔

جنت علی کاکہنا ہے ان کی مختلف ممالک کی ٹرانس جینڈرزکے حوالے سےکام کرنیوالی این جی اوز کے نمائندوں سے بھی بات ہوئی جس میں ٹرانس جینڈرکے رائٹس، ان کوہنرمندبنانے اوران کی تعلیم سمیت وفودکے تبادلوں پربات کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ جنت علی پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھی لکھی ٹرانس وویمن ہیں جنہوں نے دومختلف مضامین میں ماسٹرزکیا ہے اورگولڈمیڈلسٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں