ایران جانیوالے 3 نوجوان تفتان صحرا میں بھوک پیاس سے چل بسے

وزیر آباد کے سجاد، خلیل الرحمان، بلال اور فیاض کو ایجنٹ نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔


Numaindgan Express September 03, 2021
فیاض بچ گیا،خلیل کی لاش لے کرآبائی گاؤں پہنچا ، مزید 2کی لاشیں بھی مل گئیں فوٹو:فائل

ایران جانے والے 3 نوجوانوں کو ایجنٹ نے تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جب کہ بھوک اور پیاس سے تینوں دم توڑ گئے۔

وزیر آباد کے نواحی موضع چک گلّاں کے ایران جانے والے 3 نوجوانوں کو ایجنٹ نے اضافی رقم نہ ملنے پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، بھوک اور پیاس سے تینوں دم توڑ گئے۔ طویل بے ہوشی کے بعد ایک نوجوان بچ گیا جس نے لواحقین کو مطلع کیا۔

رانا سجاد، اس کا چچا زاد بھائی خلیل الرحمان، بھانجا حافظ بلال اور سجاد کا برادر نسبتی رانا فیاض ایک گروپ کے ہمراہ 6 اگست کو ایران کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ تفتان کے ایک ایجنٹ سے ان کو ایران بھجوانے کا دس ہزار روپے فی کس معاہدہ ہوا۔

چاغئی کے علاقہ تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرائی علاقہ میں سعید بلوچ نامی ایجنٹ نے 35 ہزار روپے فی کس دینے کا مطالبہ کیا جو پورا نہ ہو سکا۔ ایجنٹ انھیں صحرا میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

تمام افراد دو دن تک بھوکے پیاسے بھٹکتے رہے۔ اس دوران ان کا ایک ساتھی دم توڑ گیا جس کی نعش اٹھا کر وہ بھٹکتے رہے، گروپ کے تمام ارکان بھوک، پیاس اور تھکاوٹ سے بے ہوش ہو گئے اور صحرا میں پڑے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں