ISLAMABAD / KARACHI / PESHAWAR / LAHORE / QUETTA / MUZAFFARABAD:
امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر2001 کوورلڈٹریڈسینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے پردستخط کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔
ان کا کہنا تھا ہمیں2977 بیگناہ لوگوں کے خاندانوں کے دردکو نہیں بھولنا چاہیے۔ یہ لوگ امریکاکی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں۔ایگزیکٹو آرڈر محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی11ستمبرکی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے ڈی کلاسیفیکیشن ریویوکی نگرانی کریں۔
جوبائیڈن نے کہاکہ اس حکم میں امریکی اٹارنی جنرل سے یہ بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران غیرقانونی دستاویزات کوعوامی طورپرجاری کرے۔