یوم دفاع کے موقع پرپاک بحریہ کا خصوصی نغمہ ’’دِل خوش ہوا‘‘ جاری

نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔


APP September 05, 2021
نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب پاک نیوی

پاک بحریہ نے یوم ِدفاع پاکستان کے موقع پر جاری ہونیوالے خصوصی نغمہ ''دِل خوش ہوا'' جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی انھیں جدا نہ کر سکی،اس نغمے کا یہ پیغام کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

[ytembed videoid="ZsFbpsVgoS8"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں