اوکاڑہ میں شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق

عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔


Numaindgan Express September 08, 2021
عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔فوٹو: فائل

KARACHI: نواحی قصبہ جبوکہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔

اوکاڑہ کے نواحی قصبہ جبوکہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق ہو گئی، عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا جہاں تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد شافیہ بی بی بھی دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ ستگھرہ نے ملزم عارف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں