پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے نکال دیا گیا

مذکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے


Ehtisham Mufti September 08, 2021
مذکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے

ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ مارکیٹ کے شراکتداروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پرکیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں منتقلی کے حوالے سے شراکتداروں کی رائے بھی لی تھی۔

ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ اپنے ششماہی جائزے میں کیا ہے اور پاکستان کو ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ میں ستمبر 2021 سے منتقل کردیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرنٹیئر مارکیٹ میں ویٹیج 1.90 فیصد ہوگا۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا حجم ، معیارات اور لیکوڈٹی کے معیار پرپورا نہیں اترتی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے جن میں 3 بڑے حجم اور16 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیاں شامل تھیں جبکہ اس نئے فیصلے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے 4 بڑے حجم اور 19 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیوں کو فرنٹئیرمارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں