کُنڈ ملیربلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھرآیا

سمندرمیں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں


ویب ڈیسک September 09, 2021
 کُنڈ ملیرکے پانیوں میں ایک اور جزیرے کا مشاہدہ 2000 میں بھی کیا جاچکا ہے: فوٹو: فائل

LONDON: کُنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا جو بڑے رقبے پر محیط ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق کُنڈ ملیرکا ساحلی مقام کراچی سے 41 کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے۔ کُنڈ ملیربلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھرآیا۔ سمندرکی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پرمحیط ہے۔

تیکنیکی مشیرڈبلیو ڈبلیوایف پاکستان معظم خان کے مطابق سمندرمیں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ اکثروبیشتریہ جزیرے ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے بتایا کہ 29 نومبر 1945 کو کُنڈ ملیر کے قریب سونامی (سمندری زلزلہ) بھی ریکارڈ ہوچکا ہے، 2010 میں گہرے پانیوں سے نمودار ہونے والا پہاڑ نما جزیرہ دوماہ بعد دوبارہ پانی میں غائب ہوگیا تھا جب کہ کُنڈ ملیرکے پانیوں میں ایک اور جزیرے کا مشاہدہ 2000 میں بھی کیا جاچکا ہے۔

https://twitter.com/aurnewslive/status/1435849726105161729

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں