50 سے زائد ممالک کی اسپورٹس پنوں کی مدد سے قائد اعظم اورمزار قائد کے پورٹریٹ تیار

قائد اعظم کی برسی پرسلیم بٹ نے قائد اعظم کا پورٹریٹ تیار کر کے منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا


Mian Asghar Saleemi September 11, 2021
سلیم بٹ نے اپنی بنائی ہوئی یہ منفرد تصاویر اپنے گھر کے ایک بڑے سے ڈرائنگ روم میں سجا رکھی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر 78 سالہ سلیم بٹ نے امریکا ، کینیڈا، روس، سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی اسپورٹس پنوں کی مدد سے قائد اعظم اور مزار قائد کے پورٹریٹ تیار کر کے منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ا س دن کی مناسبت سے لاہورکے 78 سالہ مصور سلیم بٹ نے قائد اعظم کی تصاویر اور مزار قائد کے پورٹریٹ بنا کر منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ سلیم بٹ کے پاس کینیڈا، امریکا، روس، کوریا، یورپ سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی35 ہزار سے زائد سپورٹس پنیں موجود ہیں جن کی مدد سے انہوں نے فوجی ٹینک، جنگی جہاز، نشان حیدر، گھنٹہ گھر، فیصل مسجد، باب خیبر سمیت سینکڑوں ایسے شاہکار تیار کئے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

تحریک پاکستان کے رکن پروفیسر شرافت علی خان اور عالمی شہرت یافتہ مصور طاہر بن قلندرنے بھی سلیم بٹ کے اس فن کو شاہکار قرار دیا ہے۔ اپنی تصاویر کے حوالے سے سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کرہم پربڑا احسان کیا ہے،یہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس ملک کی آن بان شان کے لئے اپنا سب کچھ نچھاورکردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں