55فیصد پاکستانی طالبان حکومت آنے پر خوش گیلپ سروے

25فیصد شہریوں نے خوش نہ ہونے کا کہا  20فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔


INP September 12, 2021
25فیصد شہریوں نے خوش نہ ہونے کا کہا  20فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔ فوٹو: فائل

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی قوم کی اکثریت افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوش ہے، 25فیصد شہریوں نے خوش نہ ہونے کا کہا جبکہ 20فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

سروے میں طالبان حکومت کے قیام پر سب سے زیادہ خوش خیبرپختونخوا سے 65فیصد افراد نظرآئے،بلوچستان سے 55فیصد، پنجاب اور سندھ سے 54فیصد شہریوں نے طالبا ن حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

سروے میں میں ملک بھر سے 2400سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں