سندھ بلوچستان میں گیس اسٹیشنز 4 دن کے لیے بند شیڈول میں تبدیلی

گیس اسٹیشنز کو منگل سے گیس کی ترسیل معطل رہے گی اور سپلائی ہفتہ صبح 8 بجے بحال ہوگی


Business Reporter September 12, 2021
سی این جی اسٹیشنز کی بندش اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث کی گئی ہے فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایل این جی لانے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران ڈرائی ڈاکنگ کے دورانیے میں تبدیلی کردی ہے، نئے شیڈول کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت ڈرائی ڈاکنگ اب 14 سے 17 ستمبر تک ہوگی، 14 سے 17 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 75 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔

ترجمان کے مطابق کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا، صارفین کی گیس کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 14 ستمبر منگل سے 17 ستمبر جمعہ (رات 12 بجے شب سے) 4 دن کے لیے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ تمام سی این جی اسٹیشنز کو 18 ستمبر بروز ہفتہ 8 بجے صبح کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں