ٹریفک پولیس کی مہم کم عمر ڈرائیوروں کے 8576 چالان 4287500 روپے جرمانہ

ہائی کورٹ کے حکم پر کراچی ٹریفک پولیس نے کم عمرڈرائیوروں،گاڑی کے مالکان اور والدین کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے۔


Staff Reporter September 14, 2021
کم عمرڈرائیوروںکوگاڑی دینے پروالدین، گاڑی مالکان کو3901چالان اور 3901000 روپے جرمانہ کیاگیا،8247گاڑیاںضبط ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف 8ہزار 575 چالان کرکے مجموعی طور پر 42 لاکھ 87 ہزار500 روپے کے جرمانے وصول کرلیے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرکم عمر ڈرائیوروں اورگاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے مہم شروع کررکھی ہے۔

2 ستمبر سے 12 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں اس خصوصی مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے 8575 چالان اور4287500 روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین،گاڑی کے مالکان کو 3901 چالان جاری کیے گئے ہیں اور 3901000 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اس کے ساتھ ہی 8247 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں