لاہورکا قدیم ترین اور تاریخی میوزیم شعبہ سیاحت کے سپرد

لاہورمیوزیم کی انتظامی معاملات میں خودمختاری برقراررہے گی


آصف محمود September 14, 2021
لاہورمیوزیم کی انتظامی معاملات میں خودمختاری برقراررہے گی . فوٹو : فائل

لاہورکے قدیم ترین اورتاریخی میوزیم کو شعبہ سیاحت کے سپردکردیا گیاہے تاہم لاہورمیوزیم کی انتظامی معاملات میں خودمختاری برقراررہے گی۔

لاہورمیوزیم محکمہ انفارمیشن وکلچرکے ماتحت ہے تاہم یہاں تمام انتظامی فیصلے بورڈآف گورنرزکرتاہے جس کاچیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ سیکرٹری ڈائریکٹرلاہورمیوزیم ہے۔

سرکاری مراسلہ جات اورخط وکتابت کے لئے سیکرٹری محکمہ انفارمیشن وکلچرکے ذریعے کی جاتی ہے تاہم لاہورمیوزیم کو محکمہ سیاحت پنجاب کے ماتحت کردیاگیاہے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے بتایا کہ ا س حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن چندروزمیں جاری ہوجائیگا، اس اقدام سے سیاحت اورآرکیالوجی کے فروغ میں مددملے گی۔

دوسری طرف لاہورمیوزیم کے حکام نے بتایا کہ اس اقدام سے لاہورمیوزیم کے انتظامی اموراورفیصلہ سازی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، لاہورمیوزیم کے تمام فیصلے بورڈآف گورنرزکرتاہے جس کا چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہے، مختلف محکموں کے مابین خط وکتابت اورمراسلہ جات کے لئے پہلے سیکرٹری انفارمیشن وکلچرکے ذریعے بھیجے جاتے تھے اب یہ کام سیکرٹری سیاحت کے ذریعے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں