پشاور انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈھائی ماہ کے دوران 100 بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن

ڈھائی ماہ کے دوران ایک ماہ کے بچوں کے بھی کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں، اسپتال ترجمان


شاہدہ پروین September 15, 2021
بچوں کی سرجریز ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کی گئیں، اسپتال ترجمان رفعت انجم فوٹو : فائل

انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈھائی ماہ کے دوران 100 بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔

پشاور انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق اسپتال میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے عرصے میں 100 بچوں کے دل کے کامیاب سرجریز کی گئی ہیں، ان سرجریز میں ایک ماہ سے سولہ سال تک کے بچے شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی کلوز ہارٹ اور اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔ کامیاب سرجریز والے بچوں میں 3 کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ ان سرجریز والے بچوں میں 3 سے 4 کلو گرام وزن کے بچے بھی شامل تھے۔ اسپتال میں پیدائشی دل کے سوراخ والے بچوں کی سرجریز بھی کی گئیں۔

اسپتال ترجمان رفعت انجم کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بچوں کی سرجریز کی گئیں۔ بچوں کے وارڈز اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں بہترین مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔ انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پشاور نے اپنے قیام کے قلیل عرصے میں دل کے امراض میں بہتر علاج و طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں