دہشت گردی کے ماڈیول تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور سفید جھوٹ بھارتی مہم جوئی کا حصہ ،ترجمان دفترخارجہ


خالد محمود September 16, 2021
بھارت کا جھوٹ پہلے ہی ای یو ڈس انفو لیب کے ذریعے بے نقاب ہوچکا ہے،عاصم افتخار ۔ فوٹو : فائل

دفتر خارجہ نے دہشت گردی کے ماڈیول تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا اور سفید جھوٹ بھارتی مہم جوئی کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی میڈیا کے اس دعویٰ کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ اور سفید جھوٹ پاکستان کے خلاف بھارت مہم جوئی کا حصہ ہے، بھارت کا جھوٹ پہلے ہی ای یو ڈس انفو لیب کے ذریعے بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، حقیقت میں بھارت پاکستان کے تازہ ڈوزئر میں مقبوضہ جموں کشمیر میں مظالم سے متعلق ناقابل تردید شواہد سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت بھارت کی جانب سے جعلی مقابلے اور فیک آپریشنز پہلے ہی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں