محکمہ موسمیات کا خالی اسامیوں کیلئے ہزاروں امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ شیڈول کا اعلان

ملک بھر میں مجموعی طورپر 31 ہزار 888 امیدواروں کو اسکریننگ ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا ہے


Numainda Express/آصف محمود September 16, 2021
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں 18 سے 20 ستمبر تک امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ ہوں گے فوٹو: فائل

ملک میں ایک طرف کورونا کی وجہ سے مختلف پابندی لگائی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مختلف اسامیوں کے لئے ہزاروں امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے میٹرالوجیکل اسسٹنٹ، ابزرور،سب انجینئرز الیکٹرک اورریڈیومکینک سمیت دیگر اسامیوں کے لئے ملک بھر میں امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں 18 سے 20 ستمبر تک امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ ہوں گے۔

ملک بھر میں مجموعی طورپر 31 ہزار 888 امیدواروں کو اسکریننگ ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 10 ہزار960، اسلام آباد میں 11 ہزار 351، کراچی میں 5 ہزار 728، پشاور میں 2 ہزار594 اور کوئٹہ میں ایک ہزار255 امیدواروں کی اسکریننگ ہوگی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایسے وقت میں امیدرواروں کو اسکریننگ کے لئے بلایا گیا ہے جب ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے انڈور تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہے۔ محکمے کے بعض ذمہ داران نے بتایا کہ ان کے لئے اتنے امیدواروں کے لئے انتطامات کرنا ناصرف مشکل ہے بلکہ یہ ایک بہت بڑا رسک ہے۔ اعلی حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ پبلک سروس کمیشن نے بھی اپنے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ حکام کوچاہیے کہ امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ موخر کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں