ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی قدر میں کمی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 168.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter September 21, 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 168.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

QUETTA: شرح سود میں اضافے اور برآمدی شعبوں کی ڈالر کی بھنائی بڑھنے سے منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی اڑان رک گئی۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 21 پیسے گھٹ کر 168.51 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 168.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں