3 روزہ پانچواں کراچی ادبی میلہ 7 فروری کو شروع ہوگا

شہر میں ادبی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا توآنے والاوقت بہتری لے کرآئے گا،احفاظ الرحمن


Umair Ali Anjum February 01, 2014
شہر میں ادبی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا توآنے والاوقت بہتری لے کرآئے گا،احفاظ الرحمن

MANCHESTER: پانچواں 3 روزہ کراچی ادبی میلہ (کراچی لٹریچر فیسٹیول)7فروری سے شروع ہوگا، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر اورکراچی ادبی میلے کی بانی امینہ سید اور آصف فرخی نے گفتگو میں بتایا کہ یہ میلہ 2010 میں شروع کیا گیا جسے عوام نے بہت پسندکیا اور حوصلہ افزائی کی۔

ممتاز تاریخ دان اور مہاتما گاندھی کے پوتے ڈاکٹر راج موہن گاندھی کراچی ادبی میلے کی افتتاحی تقریب کے کلیدی مقرر ہوں گے،ناول نگار کاملہ شمسی اور معروف صدا کار ضا علی عابدی سمیت دانشور اور قلمکار اختتامی تقریب کے مقرر ہوں گے،کراچی ادبی میلے میں 180 پاکستانی اور 34 عالمی ادیب شاعر اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے امینہ سید نے اعلان کیا کہ میلے میں پہلی بار 3 درجات کے انعامات مصنفین کو دیے جائیں گے جن میں کراچی ادبی میلہ نان فکشن کتاب انعام،کراچی ادبی میلہ سفارتخانہ فرانس انعام اور کراچی ادبی میلہ امن انعام شامل ہیں۔

 photo 2_zpsaab0fb86.jpg

انعامات دینے کے لیے ججوں کا پینل ترتیب دیا گیا ہے، جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر ٹیلوکلینرکاکہنا تھاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ادبی اور ثقافتی میلوں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے جب کوئی پاکستان کے حالات کے بارے میں بات کرتا ہے تومجھے تکلیف ہوتی ہے،کراچی ادبی میلے جیسی تقریبات سال میں 2 بار ہوں تو شہر میں امن ہوجائے گا، ممتاز شاعر امداد حسینی نے کہاکہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اسے قلمکار ہی مشکل سے نکال سکتے ہیں، سینئرصحافی احفاظ الرحمن کاکہنا تھاکہ گزشتہ دنوں عالمی اردوکانفرنس اوراب کراچی ادبی میلہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اس طرح کی تقاریب کی اشد ضرورت تھی میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ سلسلہ یوں جاری رہا توآنے والاوقت بہتری لے کرآئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں