وفاق کی گندم امپورٹ میں بڑی پیش رفت 5 لاکھ 75 ہزار ٹن مزید مل گئی

حکومت نے نجی امپورٹرز کو بھی 16 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے پرمٹ جاری کئے۔


رضوان آصف September 24, 2021
حکومت نے نجی امپورٹرز کو بھی 16 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے پرمٹ جاری کئے فوٹو : فائل

ملک میں گندم کے سرکاری ذخائر کو مستحکم کرنے کی جدوجہد میں وفاقی حکومت کو غیر معمولی کامیابی ہوئی ہے۔

5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے ٹینڈر میں پیش کردہ قیمت 383.50 ڈالر فی ٹن پر چار کمپنیوں نے اتفاق کرتے ہوئے 5 لاکھ75 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر ابتک حکومت نے عالمی منڈی سے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی13 لاکھ60 ہزار ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کئے جبکہ مزید 6 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے لیے 29 ستمبر کو ٹینڈر کھولا جائے گا۔

حکومت نے نجی امپورٹرز کو بھی 16 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے پرمٹ جاری کئے تاہم عالمی منڈی کی بلند قیمتوں کے سبب امپورٹرز نجی امپورٹ سے گریز کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب کی فلور ملز نے سرکاری گندم کوٹہ اٹھاکر آٹا تیار کرنا شروع کردیا اور آج سے یہ آٹا مارکیٹ میں حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہوگا جبکہ آئندہ چند روز میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں