طالبان کی سیاسی کمیٹی نے سفارشات شوریٰ کو بھجوادیں

کچھ شرائط بھی تیار،شوریٰ کے آج ہونیوالے اجلاس میں غور،مذاکراتی کمیٹی بنانے کا امکان


Syed Naveed Jamal February 01, 2014
کچھ شرائط بھی تیار،شوریٰ کے آج ہونیوالے اجلاس میں غور،مذاکراتی کمیٹی بنانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے مذاکرات کیلیے قائم کردہ 4 رکنی ٹیم کے کام شروع کرنے کے ساتھ ہی تحریک طالبان کی طرف سے مشاورت کیلیے قائم کردہ سیاسی کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات شوریٰ کو بھجوادی ہیں ۔

امکان ہے کہ آج ہفتہ کو تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کے ہونیوالے اجلاس میں ان سفارشات پر غور کے بعد کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مذاکرات کیلیے کچھ شرائط بھی تیار کی ہیں جن پر ملا فضل اللہ کی صدارت میں 16 رکنی غور کرے گی اور منظوری کے بعد یہ شرائط جاری کی جائیں گی ۔

 photo 4_zpsdbac2203.jpg

ذرائع نے بتایاکہ طالبان شوریٰ حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ4 رکنی کمیٹی کے جاری کردہ بیانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیسے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے ۔ شوریٰ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے بھی کمیٹی قائم کیے جانیکا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں