مشرف اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے مہم چلانے میں ناکام

وجہ قریبی مشیرہیں،حالیہ فیصلے کے بعدسابق صدرعدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، عسکری ماہرین


Jahangir Minhas February 01, 2014
وجہ قریبی مشیرہیں،حالیہ فیصلے کے بعدسابق صدرعدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، عسکری ماہرین ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد جہاں عسکری حکام معاملے کی باریک بینی کا جائزہ لے رہے ہیں اور بعض ریٹائرڈ فوجی افسران میں پرویز مشرف کے حوالے سے کسی حد تک تشویش بھی پائی جاتی ہے وہیں پرمشرف کی تشکیل کردہ پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ موثراحتجاج کی حد تک کوئی خاطرخواہ کردار ادا نہیں کرسکی۔

پرویز مشرف کوعدالتی معاملے سے ریلیف اورحکمرانوں پراثر انداز ہونے کی غرض سے گو ان کے سابق قریبی رفقا اورساتھی جرنیلوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس سے پرویز مشرف نے وڈیولنک کے ذریعے خطاب بھی کیا لیکن معاملے کے حل کیلیے کوئی موثرحکمت عملی تشکیل نہیں دی جاسکی۔

 photo 8_zps17ea9a77.jpg

پرویزمشرف جب سے عسکری ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج ہوئے ہیں وہ تب سے پورے ملک میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے حوالے سے بھی کوئی مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں ان کی اس ناکامی کی وجہ شاہد ان کے قریبی مشیرہیں جنھیں یہ توقع ہی نہیں تھی کہ خصوصی عدالت مشرف کے بیرون ملک علاج میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ عسکری ماہرین کاکہنا ہے کہ پرویز مشرف عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد بیرون ملک جانے کے بجائے عدالت میں پش ہوسکتے ہیں اور اس حوالے سے اسٹبیلشمنٹ کاکردار خاموش تماشائی کا ہی ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں