مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا آرڈر چیلنج کرنیکا فیصلہ

ہائیکورٹ یاسپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا، پہلا ٹھوس حکم آنے پرسابق صدر فکرمند


Ghulam Nabi Yousufzai February 01, 2014
ہائیکورٹ یاسپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا، پہلا ٹھوس حکم آنے پرسابق صدر فکرمند. فوٹو: فائل

خصوصی عدالت کے آرڈرکواعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ایکسپریس کوذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غداری کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف جمعے کو جاری ہونے والے حکمنامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آرڈرکے خلاف اپیل ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ میں دائرکی جائے گی۔اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے2 دن میں ہوگا۔سابق صدر پرویز مشرف کی وکلا ٹیم کے رکن فیصل حسین چوہدری نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ آرڈر چیلنج کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔سابق صدرکوعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے بارے میں خصوصی عدالت کا حکمنامہ حاصل کر لیا گیا ہے، وکلا کی ٹیم باریک بینی سے آرڈرکا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ اس آرڈرکوہائیکورٹ یا پھر براہ راست سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔

 photo 9_zpsfae8f49d.jpg

دریں اثنا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست خارج ہونے اور خصوصی عدالت سے پہلا ٹھوس حکم آنے کے بعد سابق صدر فکرمند نظر آنے لگے ہیں ۔وکلا ٹیم میں شامل کچھ افراد بھی سمجھنے لگے ہیںکہ سابق ڈکٹیٹرکو سزا ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی او فیصلے کیخلاف نظرثانی پٹیشن سے بڑی توقعات وابستہ کی گئی تھیں اور سابق صدرکو سہانے خواب دکھائے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا سابق صدرکی مایوسی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ کسی سے ملنے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ ڈاکٹروں نے ان کیلیے ذہنی تنائودورکرنے کی دوا کی مقدار میں اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں