پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہےعلی ظفر

نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں، اسے بھارت کی بڑی میوزیکل کمپنی ریلیز کریگی


Cultural Reporter February 02, 2014
بھاری سرمایہ کاری کی جائے تو صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے۔فوٹو:فائل

گلوکار علی ظفرنے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اب شاید ہی کبھی عروج حاصل ہو۔

یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں' اصل مسئلہ وسائل کی کمی کا ہے جس کیوجہ سے عالمی معیار کی فلمیں نہیں بن پاتیں' حکومت لالی ووڈ انڈسٹری پر توجہ دے اور انٹرٹینمنٹ اینڈ آرٹس کے لیے بجٹ رکھے'بھاری سرمایہ کاری کی جائے تو صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے۔''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ وہ اِن دنوں اپنا نیا البم ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہوں، یہ البم پاکستان میں تیار ہو رہا ہے لیکن اسے بھارت کی بڑی میوزیکل کمپنی ریلیز کرنیوالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اچھے میوزک پر یقین رکھتا ہوں۔



پھر چاہے وہ کلاسیکل ہو، نیم کلاسیکل ہو یا پوپ، رسیلی اور مدھر آواز کے مالک ان گانوں کی بدولت، آج میرے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں، بالی ووڈ میں جو نام اور مقام حاصل کیا وہ میری لگن اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ بالی ووڈ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک ایسی جگہ ہے جو نہ صرف سیکھنے کا موقع دیتی ہے بلکہ میوزک کی دنیا میں نام بنانے میں مدد بھی دیتی ہے۔علی ظفرکے مطابق بالی ووڈ نے انہیں انڈسٹری کے بہترین کمپوزرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ فلموں میں گانا ایک بالکل مختلف اور نیا تجربہ تھا جس نے بطور پروفیشنل انھیں آگے بڑھنے اور گروم کرنے میں مدد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں