تھیٹر کا کھویا ہوا مقام واپس لائیں گےشکیل صدیقی

کراچی میں کمرشل تھیٹر کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کرنے کا وقت آ گیا


Cultural Reporter February 02, 2014
ہم تھیٹر کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ضرور کامیاب ہونگے۔ فوٹو: فائل

اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ نئے سال کے ساتھ بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ گزشتہ کئی سال سے کراچی میں کمرشل تھیٹر کو جو نقصان ہوا ہے۔

اس کا ازالہ کرنے کا وقت آ گیا ہے، ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں جس کیوجہ سے تھیٹر سے محبت کرنیوالے ہم سے ناراض ہیں ان کی شکایت بھی درست ہے کہ ہم نے انھیں ان کی توقعات کے مطابق تفریح فراہم نہیں کی، کراچی کے عوام اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔



انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوامی کمرشل تھیٹر سے وابستہ تمام فنکار اس بات سے متفق ہیں کہ ہمیں معیاری تھیٹر کر کے ہی کامیابی مل سکتی ہے اور ہم اس پر ضرور عمل کریں گے، امید ہے ہمارے ڈرامے دیکھنے والے ہماری حوصلہ افزائی کرینگے جب کہ ہم تھیٹر کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ضرور کامیاب ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں