2022ء میں ڈالر180روپے کا ہوجائے گا فِچ ریٹنگز کی پیشگوئی

فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کیلیے پیش گوئی کرتے ہوئے 2022ء میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دیدیا ہے۔


Monitoring Desk October 01, 2021
فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کیلیے پیش گوئی کرتے ہوئے 2022ء میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دیدیا ہے۔فوٹو: فائل

فچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ 2022ء میں ڈالر180روپے تک پہنچ جائے گا۔

فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کے لیے اس سال اور آئندہ سالوں میں مختلف عوامل کی وجہ سے اپنی پیش گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2022 ء میں 165 کی سابقہ پیشگوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دیدیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی کی تین بڑی ایجنسیوں میں سے ایک نیو یارک میں قائم ایجنسی کی پیشگوئی، اس سال روپے کی اوسط شرح کے لیے اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 164 روپے ہے جو اس سے قبل پہلے 158 روپے تھی۔

فچ کا کہنا ہے کہ کرنسی کے مزید کمزور ہونیکی ہماری توقع پاکستان کی بگڑتی ہوئی تجارت کی شرائط، سخت امریکی مالیاتی پالیسی، پاکستان سے باہر اور افغانستان میں امریکی ڈالر کے بہاؤ پر مبنی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے، جبکہ افغان صورت حال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں